Hazrat Issa As ki Iblees se Mulaqat ka waqia

IslamicRise
0

 


حضرت عیسی علیہ السلام کی ابلیس سے ملاقات 

ایک دفعہ حضرت عیسی علیہ السلام کی ملاقات ابلیس سے ہوئی ۔۔۔۔ وہ چار گدھوں کو ہانک رہا تھا ۔ ان گدھوں پر سامان لدا ہوا تھا۔ حضرت عیسی علیہ السلام نے ابلیس سے ان گدھوں کے ہانکنے اور سامان کے بارے میں پوچھا۔ ابلیس نے جواب میں کہا کہ تجارت کا سامان ان گدھوں پر لدا ہوا ہے ۔۔۔ اور خریدنے والوں کی تلاش کر رہا ہوں ۔

حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اس کی بات سن کر پوچھا پہلے گدھے پر کیا سامان ہے؟
 
ابلیس نے کہا ظلم۔۔۔

حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پوچھا اسے کون خریدے گا؟
  
ابلیس نے کہا بادشاہ ۔۔۔

 دوسرے گدھے کے بارے میں پوچھا کہ اس پر کیا لدا ہوا ہے؟ 

ابلیس نے کہا حسد۔۔۔

 حضرت عیسی علیہ السلام نے پوچھا کون خریدے گا ؟  

شیطان کہنے لگا۔ علماء ۔ ۔۔

 حضرت عیسی علیہ السلام نے پوچھا تیسرے گدھے پر کیا لا درکھا ہے؟

   ابلیس نے کہا  ”خیانت۔۔۔۔۔

  حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کون خریدے گا ؟

  شیطان نے کہا کہ تاجر  ۔۔۔

   پھر چوتھے گدھے کے بارے   میں پوچھا کہ اس پرکیالاد رکھا ہے؟   

ابلیس نے کہا ” مکر و فریب۔۔۔

  حضرت عیسی علیہ السلام نے پوچھا    اسے کون خریدے گا؟

شیطان نے کہا عورتیں۔۔

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)